ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 114 طوطے، 2 کالے تیتر اور بٹیر کے 21 ہنٹنگ گیئرز برآمد ہوئے جبکہ 14 ملزمان کا چالان کیا گیا۔
بڑی کارروائیاں
بہاولنگر: غیرقانونی بریڈنگ فارم پر چھاپے کے دوران 56 راء طوطے اور 46 گانیدار طوطے تحویل میں لیے گئے۔
فیصل آباد: برڈ شاپ پر چھاپے کے دوران 12 جنگلی طوطے اور 2 کالے تیتر برآمد، 2 افراد کے خلاف کارروائی۔
فیصل آباد ہی میں غیرقانونی شکار پر ایک شخص گرفتار، جس کے قبضے سے ایئرگن، چھری، غلیل اور 4 ذبح شدہ پرندے ملے۔
دیگر اضلاع
جھنگ، لیہ، بھکر، بہاولپور، اٹک، میانوالی: بٹیر کے متعدد ہنٹنگ گیئرز برآمد، 3 شکاری گرفتار، میانوالی سے ایک شکاری کے قبضے سے 4 ذبح شدہ فاختائیں برآمد۔
ساہیوال: بٹیر کا ایک نیٹنگ گیئر برآمد۔
ڈیرہ غازی خان: غیرقانونی شکار پر 6 شکاریوں کا چالان، ایک لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ۔
رحیم یار خان: بٹیر کے 3 غیرقانونی ہنٹنگ گیئرز برآمد۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شکار اور بریڈنگ فارم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔