ہلدی میں موجود کرکومِن ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل جزو ہے، جو جسم کو نزلہ، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ خاص طور پر گٹھیا، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی اکڑن میں ہلدی والا دودھ بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔
رات کو سونے سے پہلے ہلدی والا دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے، ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ یہ نہ صرف ہاضمہ بہتر بناتا ہے بلکہ پیٹ پھولنے اور گیس کی تکلیف کو بھی کم کرتا ہے۔
ہلدی والا دودھ خون کو صاف کرتا ہے، چہرے پر دانے کم کرتا ہے اور جلد کو قدرتی نکھار دیتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ ہلدی کی ضدِ سوزش خصوصیات جوڑوں کے درد کو آرام دیتی ہیں۔
یہ دودھ جسم کو گرمائش دیتا ہے، سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے اور کھانسی یا گلے کی خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔ ساتھ ہی ہلدی جگر سے زہریلے مادے نکال کر جسم کو ڈی ٹاکس کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، کرکومِن کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کینسر پیدا کرنے والے خلیات کی افزائش کو روکنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔