اداکارہ ہانیہ عامر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ اس بار ان کی نئی تصاویر نے پرستاروں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر ایک نوجوان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ریستوران میں اس کے ساتھ بیٹھی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں نوجوان انہیں اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا:
“کیا یہ آپ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟”
اس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا:
“ہاں، اور کوئی کام نہیں مرو!”
مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اداکارہ کی بے باکی پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ یہ تصویر دیکھ کر شاید ان کے سابق دوست عاصم اظہر رو رہے ہوں۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر اب بھی ملا جلا ردِعمل جاری ہے۔