پاکستان جنگ نہیں چاہتا، تمام مسائل پر بات چیت ہو سکتی ہے: اسحاق ڈار

پاکستان جنگ نہیں چاہتا، تمام مسائل پر بات چیت ہو سکتی ہے: اسحاق ڈار - اردو خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاملے پر بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں بھی واشنگٹن سے فون موصول ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی جنگ نہیں چاہتا۔ “ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں بھارت سے بٹھایا جائے، البتہ جب غیر جانبدار جگہ پر ملاقات کی بات ہوئی تو ہم نے حامی بھری۔”

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی بلکہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے بلاوجہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ کا پاکستان کا کوئی دورہ فی الحال شیڈول نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وہ جلد ہی دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب لانا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *