میرپور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی بیٹنگ لائن 133 رنز پر ڈھیر

اس سے قبل شیر میر پور میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
مہدی حسن نے 33، پرویز حسین ایمان نے 13 رنز بنائے۔
رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔