میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ، وزیراعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ حکام کی شرکت

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ، وزیراعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ حکام کی شرکت - اردو خبریں

راولپنڈی کے چکلالہ گراؤنڈ میں میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

شہید افسر کو ان کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

میجر عدنان اسلم 2 ستمبر کو بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کے دوران شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں سی ایم ایچ میں دورانِ علاج شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ:

“ہم نے وطن کا ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے۔ ان کی جرأت و قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ میجر عدنان شہید وطن سے غیر مشروط محبت اور ناقابلِ شکست قربانی کا پیکر تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہے۔

شہید کے اہل خانہ نے میجر عدنان کی شہادت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا:

“اللہ کا شکر ہے کہ میجر عدنان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کی بہادری کی داستان ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔”

اہل خانہ نے مزید کہا کہ میجر عدنان شہید آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *