مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - اردو خبریں

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تاکہ اپنی تمام تر توجہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر مرکوز کرسکیں۔

 

🔹 35 سالہ اسٹارک پچھلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل رہے تھے، اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔


🔹 اسٹارک ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز، بشمول آئی پی ایل میں کھیلتے رہیں گے۔


🔹 اپنے بیان میں اسٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے جبکہ 2021

کا ورلڈ کپ جیتنا اُن کے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔


🔹 اسٹارک نے آسٹریلیا کے لیے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔

 

یہ فیصلہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے بولنگ اٹیک کے لیے مزید استحکام کا باعث قرار دیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *