مومنہ اقبال کا سیاست دانوں پر طنز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو پیغام

مومنہ اقبال کا سیاست دانوں پر طنز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو پیغام - اردو خبریں

کراچی: اداکارہ مومنہ اقبال نے سیاست دانوں کے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز چھوڑ دیں کیونکہ اب سیاست دان یہ کام ان سے بہتر کر رہے ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مومنہ اقبال نے لکھا:
’’میں تمام TikTokers، YouTubers اور اداکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چھوڑ دیں کیونکہ ہمارے تمام سیاستدان سوشل میڈیا جوائن کر چکے ہیں اور یہ کام ہم سے بہتر کر رہے ہیں، خاص طور پر ان کے کانٹینٹ کریٹرز اور کیمرہ مین۔‘‘

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان اپنے حلقوں میں صرف 10 سے 15 منٹ کے لیے آتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، ایسے لوگ عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟

ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر بات کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ سیاست دان محلوں میں رہتے ہیں اور وہ عام آدمی کے دکھ درد کو کبھی نہیں سمجھ سکتے، جن کے گھر، فصلیں اور سالوں کی محنت ایک لمحے میں تباہ ہو گئی۔

اداکارہ کے خیالات سے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے ان کی جرأت مندانہ رائے کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سیلابی پانی سے اپنے گھر کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *