سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداح پریشان

سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداح پریشان - اردو خبریں

سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے کنٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل ہوگیا، جس کے بعد مداحوں میں حیرت اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اکاؤنٹ معطلی کی وجوہات سے متعلق تاحال انسٹاگرام کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

تاہم ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق، طلحہ احمد کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے ان کا اکاؤنٹ عمر صرف 13 سال قرار دینے کی بنیاد پر معطل کیا، حالانکہ ان کی اصل عمر 16 سال ہے۔

طلحہ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر انسٹاگرام سے اکاؤنٹ بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اب سب کی نظریں اس پر جمی ہیں کہ آیا انسٹاگرام طلحہ احمد کا اصل اکاؤنٹ بحال کرے گا یا انہیں نیا اکاؤنٹ بنا کر دوبارہ فالوورز اکٹھے کرنے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *