مردان میں ٹک ٹاکر گرفتار، پولیس کا اعلان: “غیر اخلاقی مواد برداشت نہیں ہوگا”

مردان میں ٹک ٹاکر گرفتار، پولیس کا اعلان: “غیر اخلاقی مواد برداشت نہیں ہوگا” - اردو خبریں

مردان پولیس نے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا تھا۔

ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، پولیس نے مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت سرگرمیوں کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے معاشرے میں غیر اخلاقی رجحانات پروان چڑھ رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالی گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *