محکمہ موسمیات اسلام آباد نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں آئندہ گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
متاثرہ اضلاع میں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد، سوات اور کشمیر شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نظام ہزارہ ڈویژن میں تشکیل پا رہا ہے، جو آئندہ 3 گھنٹوں میں فعال ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی اس صورتحال کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔