ماحولیاتی تبدیلی سے ایسٹر آئی لینڈ کے آثارِ قدیمہ کو شدید خطرہ

ماحولیاتی تبدیلی سے ایسٹر آئی لینڈ کے آثارِ قدیمہ کو شدید خطرہ - اردو خبریں

دنیا بھر میں اپنے مشہور موآئی پتھریلے مجسموں کی وجہ سے شہرت رکھنے والا ایسٹر آئی لینڈ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سمندری سطح میں مسلسل اضافہ اور ساحلی کٹاؤ (Erosion) کی وجہ سے 50 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات پانی میں ڈوبنے کے خطرے میں ہیں۔ ان میں نہ صرف مشہور موآئی مجسمے بلکہ قدیم رہائشی مقامات اور عبادتی جگہیں بھی شامل ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چند دہائیوں میں ایسٹر آئی لینڈ کی ثقافتی وراثت کا بڑا حصہ ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسٹر آئی لینڈ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، اور عالمی ماہرین نے اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *