پاکستان July 27, 2025 Shahbaz Sayed

لیاقت آباد پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت کی تزئین و آرائش مکمل، نوجوانوں کی فنی تربیت جاری

ذمہ داران نے بتایا کہ لیاقت آباد اسپتال کی عمارت میں قائم پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی تھی، جس پر فوری توجہ دیتے ہوئے اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد پیرا میڈیکل اسکول میں نوجوانوں کو مختلف فنی شعبوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان کورسز میں او ٹی ٹیکنیشن، ایکسرے ٹیکنیشن، لیبارٹری، الٹراساونڈ سمیت دیگر اہم طبی کورسز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسپتال میں قائم یہ اسکول نوجوان بچوں کو تکنیکی تعلیم اور مہارت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ فنی طور پر باصلاحیت بن کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد اسپتال نہ صرف مریضوں کے علاج معالجے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلکہ شعبہ طب کے لیے تربیت یافتہ مین پاور تیار کرنے میں بھی بھرپور حصہ لے رہا ہے۔