لیاری فٹبال ٹیم کی غیرحاضری، کروڑوں کی امداد واپس لینے کا فیصلہ”

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی نے ناروے فٹبال کپ میں شرکت ہی نہیں کی، حالانکہ ٹیم کو حکومت سندھ کی جانب سے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ رقم واپس لینے کی ہدایت دے دی گئی ہے، کیونکہ یہ فنڈ مخصوص ایونٹ کے لیے دیا گیا تھا اور اسے کسی اور ٹورنامنٹ میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والا یہ ایونٹ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ مانا جاتا ہے، جس میں 30 ممالک کی 2000 سے زائد ٹیموں نے 90 میدانوں پر مقابلے کیے۔
اس ایونٹ کا انعقاد ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی تنظیموں کی سب سے بڑی انجمن “نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن” کرتی ہے، جہاں ٹیمیں عموماً اپنی مدد آپ کے تحت شریک ہوتی ہیں۔
وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسپورٹس کے فروغ کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ:
-
سندھ میں نیشنل گیمز کی میزبانی شایانِ شان انداز میں کی جائے گی۔
-
تمام وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور معیاری سہولیات کے لیے کام جاری ہے۔
-
کے ایم سی سوئمنگ پول کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
-
8 اگست کو اسپورٹس منسٹر الیون اور میئر کراچی الیون کے درمیان میچ ہوگا۔
-
9 اگست کو بھٹائی الیون اور قلندر الیون آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ سجاس الیون اور اسپورٹس منسٹر الیون کے درمیان کرکٹ میچ بھی شیڈول ہے۔
مزید برآں، صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کی نئی اسپورٹس پالیسی کے مسودے پر کام تیزی سے جاری ہے۔