لاہور: چھریوں کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور: چھریوں کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار، مقدمہ درج - اردو خبریں

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاشر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔

ایس ایچ او رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزمان عاشر، چرچ، بلو اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے شہزاد مسیح کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا جبکہ گھر میں گھس کر خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *