ایف آئی آر کے مطابق ملزم حمزہ نے لڑکی کو ورغلا کر ناجائز تعلقات قائم کیے اور بعد میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر مسلسل زیادتی کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے ملزم کے ساتھیوں اختر اور ابرار پر بھی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے واقعے سے متعلق اپنی والدہ کو بتایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔