لاہور جنرل اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب، 2 خواتین کے خلاف مقدمہ درج

لاہور جنرل اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب، 2 خواتین کے خلاف مقدمہ درج - اردو خبریں

لاہور: ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک نومولود بچہ اغوا کیا گیا تھا۔ بچے کے والد افضال کی مدعیت میں دو نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کو جائے وقوعہ پر بھیجا، جہاں انہوں نے سرچ آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی۔

ترجمان کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے فرانزک شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی۔ آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *