لاہوریوں کے لیے خوشخبری: اب لاہور کی سڑکوں پر دوڑے گی جدید ترین الیکٹرک ٹرام!

میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور کی ٹرانسپورٹ تاریخ میں ایک نیا باب جُڑنے والا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر جلد ہی چینی ساختہ جدید ٹرام رواں دواں دکھائی دے گی۔
صرف 10 منٹ کی چارجنگ، 27 کلومیٹر کا سفر
یہ الیکٹرک ٹرام تین باکسز پر مشتمل ہے، اور خاص بات یہ ہے کہ محض 10 منٹ کی چارجنگ کے بعد یہ ٹرام 25 سے 27 کلومیٹر تک آرام سے سفر طے کر سکتی ہے۔
اس میں 250 مسافروں کے بیٹھنے اور کھڑے ہو کر سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔
علی ٹاؤن میں اسمبلنگ جاری، پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ
یہ ٹرام علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کی جا رہی ہے، اور ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاہور کی مخصوص سڑکوں پر آزمائشی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔