کھیل July 27, 2025 Shahbaz Sayed

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، پری کوارٹر فائنل میں جگہ یقینی

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت لیے ہیں اور پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے اب تک کوئی گیم نہیں ہارا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پول ’اے‘ میں سرفہرست ہے۔

اسی پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں بھی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان نے اپنے پول میچز میں بیلجیئم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی۔

قومی ٹیم اپنا پانچواں میچ منگل کے روز ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ 30 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔