قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے بعد صحتیابی کی اطلاع

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے بعد صحتیابی کی اطلاع - اردو خبریں

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (CDRS) کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں۔

بیان کے مطابق 4 ستمبر کی رات خیمے میں قیام کے دوران ان پر ایک بھورے ریچھ نے حملہ کیا، تاہم CDRS ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔

قرۃ العین بلوچ کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا۔ گلوکارہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

ان کی ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں، جبکہ تمام عوامی سرگرمیاں ان کی صحت یابی تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *