فن لینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی سینڈ بیٹری نصب

فن لینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی سینڈ بیٹری نصب - اردو خبریں

فن لینڈ کے علاقے پورنینن میں 13 میٹر بلند سینڈ بیٹری نصب کی گئی ہے جو 100 میگاواٹ آور توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ بجلی 10 ہزار گھروں کو روزانہ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

یہ تھرمل اسٹوریج سسٹم فنش کمپنی پولر نائٹ انرجی نے تیار کیا ہے، جو قابلِ تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو لو گریڈ ریت کو تقریباً 500°C تک گرم کر کے ذخیرہ کرتا ہے۔

ضرورت پڑنے پر یہ بیٹری گرم ہوا خارج کرتی ہے جس سے مقامی ہیٹنگ نیٹ ورک کے لیے پانی گرم کیا جاتا ہے، جو گھروں، دفاتر، اسکولوں اور سوئمنگ پولز میں استعمال ہوتا ہے۔

اس نظام نے پرانے ووڈ چپ پاور پلانٹ کی جگہ لے کر کاربن اخراج میں 70% کمی ممکن بنائی، جو ماحول دوست توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *