غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، جبالیہ حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، جبالیہ حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید - اردو خبریں

شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ البلد میں صیہونی افواج نے ایک بار پھر شدید فضائی حملے کیے۔

اس تازہ حملے میں کم از کم 31 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں تباہی اور خوف کی نئی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 92 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں نے غزہ میں انسانی المیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی بمباری سے 31 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

دوسری جانب، نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سمیت متعدد مشہور شخصیات نے غزہ کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی، اداکارہ جوڈی ڈینچ، معروف کھلاڑیوں، ڈاکٹروں اور دیگر شعبوں کی شخصیات نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں۔

اس خط میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اپنی شراکت ختم کرے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند نہیں کی جاتی، غزہ تک انسانی امداد کی مؤثر ترسیل ممکن نہیں ہو سکتی۔

اسی دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *