عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی درخواست، پولیس و جیل حکام پر سنگین الزامات

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی درخواست، پولیس و جیل حکام پر سنگین الزامات - اردو خبریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تابش فاروق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر سی پی او کو بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کردی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم، اے ایس پی زینب سمیت دیگر پولیس افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں قواعد کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور نہ ہی ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس و جیل حکام ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور یوں توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی تقاریر میں عمران خان کو ’’فتنہ‘‘ قرار دے چکی ہیں، جبکہ اے ایس پی اور پولیس اہلکار ان کی بہنوں کو جیل سے دور ناکوں پر روک لیتے ہیں۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ پولیس افسران عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو ہراساں کرتے ہیں اور بعض مواقع پر اغوا کرکے سنسان جگہوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *