“علی شمخانی کی حالت مستحکم، اسرائیلی حملے میں ایرانی قیادت کو شدید نقصان”

“علی شمخانی کی حالت مستحکم، اسرائیلی حملے میں ایرانی قیادت کو شدید نقصان” - اردو خبریں

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی، جو 13 جون بروز جمعہ کو اسرائیلی حملے میں زخمی ہو گئے تھے، اب خطرے سے باہر ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ڈاکٹروں کی مسلسل 24 گھنٹے نگرانی اور علاج کے بعد ان کی طبیعت اب مستحکم ہے۔

علی شمخانی نے خود ایک پیغام کے ذریعے ایرانی سپریم لیڈر کو یقین دلایا ہے:

“میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے اچانک اور شدید حملے نے ایرانی عسکری قیادت کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے میں:

  • پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی شہید ہو گئے، جن کی جگہ جنرل احمد واحدی کو نیا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری بھی شہید ہو گئے۔

اس حملے کے نتیجے میں نہ صرف فوجی قیادت بلکہ کئی سائنسدان اور عام شہری بھی جاں بحق ہوئے، جس نے پورے ایران کو سوگوار کر دیا ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام نگاہیں اب خطے پر مرکوز ہیں، اور یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال کس رخ اختیار کرے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *