اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جبکہ پارٹی کے بانی رہنما سے مشاورت سیاسی معاملات کے لیے ناگزیر ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق یہ درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط موجود نہیں تھے، اس لیے درخواست قابلِ سماعت قرار نہیں دی جا سکتی۔