صدر ٹرمپ کا بھارت پر یکطرفہ تجارتی رویے کا الزام

صدر ٹرمپ کا بھارت پر یکطرفہ تجارتی رویے کا الزام - اردو خبریں

واشنگٹن: اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا، جس سے امریکی صنعت کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے، جس کے باعث کئی امریکی کمپنیاں مشکلات کا شکار رہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ معروف امریکی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر پا رہی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا، جس کی وجہ سے کمپنی کو بھارت میں اپنا پلانٹ قائم کرنا پڑا تاکہ بھاری ٹیکس سے بچا جا سکے۔

امریکی صدر کے مطابق ان کی حکومت کی نئی پالیسیوں کی بدولت اب دنیا بھر کی کمپنیاں امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جن میں چین، میکسیکو اور کینیڈا کی کار ساز کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے امریکا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کی حالیہ پیشکش، جس میں اس نے محصولات کو صفر کرنے کی بات کی ہے، انتہائی تاخیر سے آئی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام کئی سال پہلے ہونا چاہیے تھا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر ہو سکتے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *