شمالی وزیرستان: فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، تین ہلاک، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، تین ہلاک، ایک اہلکار شہید - اردو خبریں

شمالی وزیرستان: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

 

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار نظام اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے کئی جانوں کو محفوظ بنایا، جبکہ 3 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنا بہادری اور قربانی کی عظیم مثال ہے۔

 

محسن نقوی نے شہید اہلکار نظام اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرات و بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *