سیلابی صورت حال: وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

سیلابی صورت حال: وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت - اردو خبریں

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان میں موجودہ سیلابی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ لی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو راوی، چناب اور ستلج دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی اور جاری امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی تیاریوں کو قبل از وقت مکمل کیا جائے، اور متاثرہ علاقوں کے عوام کو بروقت پیشگی آگاہی فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *