سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ بازیاب

سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ بازیاب - اردو خبریں

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ اصغر علی ولد محمد یعقوب کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج ہوا، جس کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کے سپرد کی گئی۔

اے وی سی سی نے نواب شاہ میں چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، تاہم اغواکار فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *