ریسکیو 1122 کے مطابق دھوپ میں کھڑی گاڑی کے اندر بند ہونے کے باعث دو بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بچوں کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زندگی کی بازی نہ جیت سکے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے کھیلتے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے اور دروازے اندر سے بند کر لیے۔
گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی اور بچے تقریباً تین گھنٹے سے لاپتہ تھے۔
واقعے نے علاقے میں افسوس اور صدمے کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ ماہرین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو ایسی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑیوں کو لاک رکھیں اور ان پر مسلسل نظر رکھیں۔