سپریم کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فسیلیٹیشن سیل قائم، واٹس ایپ اور آن لائن سروس کا آغاز

سپریم کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فسیلیٹیشن سیل قائم، واٹس ایپ اور آن لائن سروس کا آغاز - اردو خبریں

سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے عدالت سے رجوع کر سکیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق، اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر 0326-4442444 پر میسج کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز ہی اس سیل میں درج ہوں گے۔

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کو اوورسیز سائل تصور کیا جائے گا۔ اس سیل کے ذریعے درخواستیں، شکایات اور جلد سماعت کی درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ کیس سے متعلقہ معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ کے مطابق، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *