پاکستان August 2, 2025 Shahbaz Sayed

“سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ: عالمی مارکیٹ نے مقامی بازار کو ہلا کر رکھ دیا”

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد عالمی سطح پر قیمت 3,363 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

اس عالمی اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی فوراً مرتب ہوئے۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا 6,100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی نئی بلندی پر پہنچ چکا ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,229 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔