سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی برقرار — عوام کی جیب پر ایک اور وار

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 257 روپے مہنگا ہو کر اب 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 963 روپے اور فی 10 گرام چاندی 3 ہزار 397 روپے پر مستحکم رہی۔