پاکستان July 23, 2025 Shahbaz Sayed

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ سے تجاوز کر گیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,171 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3,424 ڈالر کا ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب رجحان اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

ادھر مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کے دام 46 روپے بڑھ کر 4,081 روپے تک جا پہنچے۔

سونے اور چاندی کی یہ مسلسل بڑھتی قیمتیں نہ صرف زیورات کے خریداروں کے لیے تشویش کا باعث ہیں بلکہ معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی پہلے ہی عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے