سونا غائب! لاہور ہائی کورٹ کا کسٹم حکام سے سوال

سونا غائب! لاہور ہائی کورٹ کا کسٹم حکام سے سوال - اردو خبریں

لاہور ہائی کورٹ میں ایک دلچسپ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایک شہری نے کسٹم حکام سے 2006 میں پکڑا گیا سونا واپس نہ ملنے پر درخواست دائر کی۔ جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے ان کا 5 کلو سونا پکڑا گیا تھا۔ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھی کسٹم حکام نے سونا واپس نہیں کیا، جبکہ اعلیٰ عدالت نے سونا یا اس کے مساوی موجودہ قیمت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت نے کسٹم حکام سے پوچھا کہ “سونا کہاں ہے؟” جس پر کسٹم حکام نے انکشاف کیا کہ سونا پاکستان منٹ بھجوا کر پگھلا دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ “سونا کیوں پگھلایا گیا اور کس قانون کے تحت ایسا کیا گیا؟”

کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2006 کی قیمت کے مطابق 60 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، عدالت نے واضح کیا کہ کسٹم حکام اعلیٰ عدالتی حکم کے مطابق موجودہ ریٹ کے حساب سے ادائیگی کے پابند ہیں۔

اس پر کسٹم حکام کے وکیل نے عدالت سے مہلت طلب کی تاکہ وہ اپنے حکام سے ہدایات لے سکیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *