ریسکیو حکام کے مطابق کالام کے علاقے مٹلتان میں زمین کے تنازع پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
اسی طرح دوسرا واقعہ کبل کے علاقے شلھنڈ میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔