سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے برطانیہ کی ہنگامی امداد

سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے برطانیہ کی ہنگامی امداد - اردو خبریں

برطانیہ نے سندھ میں سیلاب سے بروقت انتباہی نظام، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، ضروری اشیاء کے ذخیرے اور انخلا مراکز کی تیاری کے لیے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ فنڈز سندھ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو دیے جا رہے ہیں تاکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روکا جا سکے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے ایک اہم مرحلے پر ہے، اور ہر ڈالر جو تباہی سے پہلے بچاؤ پر خرچ کیا جائے، آفات کے بعد کے اخراجات میں سات گنا کمی کا باعث بنتا ہے۔

اس امداد کے ساتھ پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد 95 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 22 اگست کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے لیے 50 کروڑ 36 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ امداد خشک راشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے پانی کے نظام کی بحالی اور زرعی و معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

مزید برآں، برطانیہ نے Start Ready Disaster Risk Financing نظام کے تحت 18 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے ہیں، جس سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20 ہزار افراد کو مستقبل کے ممکنہ سیلابی اثرات سے بچانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *