سندھ حکومت کے فلڈ ریلیف اقدامات، 94 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

سندھ حکومت کے فلڈ ریلیف اقدامات، 94 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا - اردو خبریں

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی کو روکنے یا کٹ لگانے کی ضرورت نہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں اکثر درست ثابت نہیں ہوتیں۔

کا کہنا تھا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہ کر کام کر رہا ہے، جہاں محکمہ صحت، ماحولیات اور ریسکیو 1122 کے نمائندے بھی موجود ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد افراد کو کچے کے علاقوں سے نکالا ہے، جس کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 94 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 24 لاکھ لائیو اسٹاک کو سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اب تک 3 لاکھ جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل جبکہ 6 لاکھ سے زائد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین اور صدر کی خصوصی ہدایت پر کارکنان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو آج سے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں جن میں تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے بھارت پر آبی جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نیت پاکستان کے لیے کبھی بھی بہتر نہیں رہی۔ ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے سوچ سمجھ کر اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت ہونے چاہئیں۔
آبی ماہرین کی مشاورت سے مستقبل کی حکمتِ عملی طے کرنا ناگزیر ہے۔

سینیئر وزیر نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کبھی دریا نہیں دیکھا اور نہ ہی ایک بوری راشن دیا، وہ بڑے بڑے بیانات دے رہے ہیں۔
“ہمارے انتظامات سب کے سامنے ہیں، کوئی بھی آکر خود دیکھ سکتا ہے۔”

اس سے قبل سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ نے صوبائی فلڈ مانیٹرنگ سیل میں شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *