سملی ڈیم میں پانی بلند ترین سطح پر، ایک گیٹ کھول دیا گیا

سملی ڈیم میں پانی بلند ترین سطح پر، ایک گیٹ کھول دیا گیا - اردو خبریں

اسلام آباد: سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا، جس کے بعد دوپہر 1 بجے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا گیا۔

ترجمان کے مطابق پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا، جو ڈیم کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف 4 فیصد ہے۔

انتظامیہ نے دریائے سواں کے قریب رہنے والی آبادیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

مزید بتایا گیا کہ رہائشیوں کو ٹیلی فون کالز اور سائرن کے ذریعے قبل از وقت انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *