سعودی عرب میں گداگری کا نیٹ ورک — ایف آئی اے نے ملزم اعظم کو کراچی سے گرفتار کر لیا

سعودی عرب میں گداگری کا نیٹ ورک — ایف آئی اے نے ملزم اعظم کو کراچی سے گرفتار کر لیا - اردو خبریں

کراچی: ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے اعظم نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو عمرے کے بہانے سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج تھا، جبکہ اسے اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے الزام میں سزا ہو چکی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ اب تک 144 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ 410 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ گرفتار افراد کے پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *