سعودی عرب کا عالمی شہرت یافتہ فوڈ برانڈ ال بیك اب پاکستان میں بھی اپنی برانچز کھولنے جا رہا ہے، جو کھانے کے شوقین افراد کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں۔ ال بیك اپنے کرسپی بروست چکن، اسپیشل گارلک ساس اور سستے حلال فوڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ال بیك کے مالک رامی ابو غزالہ کی جدہ میں ملاقات کے دوران پاکستان میں برانڈ لانچ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کے تحت ال بیك دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔
کمپنی کا منصوبہ ہے کہ جنوری 2026 تک پاکستان میں 200 سے زائد برانچز کھولی جائیں۔ ابتدائی مرحلے میں بڑے شہروں میں ریستوران کھولے جائیں گے، جن میں شامل ہیں:
کراچی: کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد (5 سے زائد برانچز)
لاہور: گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن (4 برانچز)
اسلام آباد: ایف-7، بلیو ایریا، جی-9 (3 برانچز)
راولپنڈی: کمرشل مارکیٹ، صدر (2 برانچز)
فیصل آباد: ڈی گراؤنڈ، پیپلز کالونی (2 برانچز)
ملتان: گلگشت، کینٹ (2 برانچز)
پشاور: یونیورسٹی ٹاؤن، حیات آباد (2 برانچز)
رپورٹس کے مطابق، ال بیك پاکستان میں اپنے روایتی سعودی ذائقے کو مقامی مصالحوں کے ساتھ ملا کر پیش کرے گا، جبکہ قیمتیں بھی مقامی مارکیٹ کے مطابق مقرر کی جائیں گی۔
پاکستان میں ال بیك کی آمد نہ صرف فوڈ انڈسٹری میں نیا مقابلہ لے کر آئے گی بلکہ ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرے گی، جو ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند قدم ثابت ہوگا۔