کراچی میں سب انسپکٹر صارم علی خان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دفتر پہنچنے سے قبل وہ نماز کے لیے مسجد گئے جہاں ان کی گاڑی مسجد کے باہر کھڑی ملی، تاہم وہ خود لاپتہ ہیں۔
مقدمہ سب انسپکٹر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق صارم علی خان کا موبائل فون مسلسل بند ہے اور خدشہ ہے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔