سانحہ سوات: ٹورازم پولیس کی غفلت پر انکوائری رپورٹ میں سوالات

سانحہ سوات سے متعلق انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کے روز ٹورازم پولیس موقع پر موجود نہیں تھی، جس پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
-
27 جون کو ہوٹل کے قریب پولیس گاڑی موجود تھی، لیکن دفعہ 144 کے باوجود پولیس نے سیاحوں کو دریا کے قریب جانے سے نہیں روکا۔
-
ٹورازم پولیس غائب رہی، اور موقع پر کوئی استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہ تھا۔
انکوائری کمیٹی نے سفارش کی:
-
پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 60 دن میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
-
30 دن میں نیا ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے، جس میں دریا کنارے عمارتوں کی نگرانی، سیفٹی سسٹم اور وارننگ سائنز کی تنصیب شامل ہو۔
-
ٹورازم پولیس اور ضلعی پولیس کے درمیان واضح کوآرڈینیشن میکنزم بھی تیار کیا جائے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 106 ایف آئی آرز درج ہوئیں، جن میں سے 14 پولیس اور باقی اسسٹنٹ کمشنرز نے درج کیں۔