“قدرتی ہیرے سے بھی زیادہ مضبوط – سائنسدانوں نے نیا ہیکساگونل ڈائمنڈ بنایا”

“قدرتی ہیرے سے بھی زیادہ مضبوط – سائنسدانوں نے نیا ہیکساگونل ڈائمنڈ بنایا” - اردو خبریں

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی ایک حیران کن رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں نے ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسا ہیرا تیار کیا ہے، جو ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیرے کی جگہ لے سکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نیا ہیرا قدرتی ہیرے سے بھی زیادہ مضبوط ہوسکتا ہے، جو مستقبل میں صنعت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا پہلا چھ کونوں والا (Hexagonal) ہیرا 1967 میں “کینیون ڈائابلو” نامی شہابِ ثاقب کے ٹکڑے میں دریافت ہوا تھا، جو تقریباً 49 ہزار سال پہلے امریکا کی ریاست ایریزونا میں زمین سے ٹکرایا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق وہ ہیرا زمین سے ٹکر کے دوران پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور گرمی کی وجہ سے گریفائٹ سے بنا تھا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *