روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر تنزلی کا شکار

روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر تنزلی کا شکار - اردو خبریں

کراچی: عالمی مالیاتی اداروں کی فنانسنگ میں دلچسپی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور رعایتی قرضوں کے اعلانات کے باعث پیر کو مسلسل 17ویں روز بھی روپے کی قدر مستحکم رہی۔

 

عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر کا 10 سالہ رعایتی قرض پیکیج اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کے لیے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری نے مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا۔

 

اسی طرح جاپانی بینک سمیت عالمی اداروں کی فنانسنگ میں دلچسپی اور سپلائی میں بہتری نے بھی روپے کو سہارا فراہم کیا۔ بین الاقوامی ریسرچ ادارے ٹریس مارک کی ڈالر کے 280.60 روپے تک آنے کی پیشگوئی بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا باعث بنی۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 17 پیسے گر کر 281.60 روپے تک آگئی تاہم بعد ازاں درآمدی طلب بڑھنے سے یہ معمولی بہتری کے ساتھ 281.75 روپے پر بند ہوئی۔

 

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی سے 283.57 روپے پر بند ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *