حال ہی میں بالی وُڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دعا کو دیپیکا کی گود میں بیٹھے دیکھا گیا، جبکہ دیپیکا نے کیمرے کے پیچھے موجود شخص پر بیٹی کی ویڈیو بنانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور دعا کا چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔
اداکارہ کی ہدایت پر وہیں موجود لوگوں نے فوراً ریکارڈنگ رکوا دی، کیونکہ دیپیکا اور رنویر شروع سے ہی اپنی بیٹی کے لیے “نو پکچر پالیسی” پر عمل کر رہے ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود دعا کی ہلکی سی جھلک ریکارڈ ہو گئی جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو کے بعد مداحوں اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ کچھ مداحوں نے کہا کہ دعا بالکل اپنے والد رنویر سنگھ کی کاربن کاپی ہیں، جبکہ کئی لوگوں نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ناراضی ظاہر کی اور کہا کہ عوام کو اداکارہ کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ والدین نے واضح طور پر اپنی بیٹی کو میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
👉 یہ معاملہ ایک بار پھر مشہور شخصیات کی نجی زندگی اور ان کے بچوں کی پرائیویسی کے احترام پر بحث کو تازہ کر گیا ہے۔