خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، فعال مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، فعال مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی - اردو خبریں

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 90 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 398 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 308 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم فعال کیسز میں سب سے زیادہ کیسز ضلع چارسدہ سے 73 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایبٹ آباد میں 2، ہری پور میں 1، نوشہرہ اور مانسہرہ میں 3، لکی مروت میں 2، مردان اور پشاور میں ایک ایک فعال کیس موجود ہے۔ اسی طرح صوابی سے 3 اور ٹانک سے ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *