خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری: “یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ؟”

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری: “یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ؟” - اردو خبریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ایک بار پھر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نزدیک ایک شخص کی اہمیت قومی دنوں اور تہواروں سے بھی زیادہ ہے۔

خواجہ آصف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، بلکہ اسد قیصر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔


“ایک شخص کی فوقیت”

وزیر دفاع نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ سال فوج کے 700 سے زائد شہداء نے وطن پر اپنی جانیں قربان کیں، لیکن پی ٹی آئی کے کسی بھی لیڈر نے نہ تو تعزیتی بیان جاری کیا اور نہ ہی کسی شہید کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس کے بجائے انہوں نے مخالفانہ بیانات دیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت میں اندرون پاکستان سالمیت پر حملہ کریں گے؟”

انہوں نے علیمہ خان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ جب پاک بھارت جنگ چل رہی تھی، تو ان کی بہن (جن کا بھائی مودی کے آگے لیٹ گیا تھا) حکومت پر مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگا رہی تھیں۔

 

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *