حکومت کا ٹیم ورک، بڑے نقصان سے بچاؤ؛ سول وار کی کوشش ناکام بنانے کا عزم

حکومت کا ٹیم ورک، بڑے نقصان سے بچاؤ؛ سول وار کی کوشش ناکام بنانے کا عزم - اردو خبریں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ستلج اور راوی میں پانی کی سطح بلند ہوئی، مگر حکومتی اداروں کے ٹیم ورک کی وجہ سے جانی نقصان کم سے کم رہا۔

انہوں نے بتایا کہ لاکھوں افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سول وار کی کوششیں کی جا رہی ہیں، 9 مئی کو اور بعد ازاں 24 اور 26 تاریخ کو بھی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، مگر ریاست نے ان کوششوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دھڑے کو سول وار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے اور اسے سختی سے روکنا ہوگا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ چار سال تھی، پھر تین سال کر دی گئی اور اب پانچ سال ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں مکمل ہوگی، اس کے بعد توسیع کا سوال پیدا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 78 سال میں قوم کو معرکۂ حق کی صورت میں فخر کا موقع دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *