’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ببیتا، منمن دتہ کی کمائی اور شہرت کے چرچے

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ببیتا، منمن دتہ کی کمائی اور شہرت کے چرچے - اردو خبریں

بھارت کا مقبول کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ آج بھی 2000 کی دہائی کے بچوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے۔ اس شو کے ہر کردار نے اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، جن میں منمن دتہ (ببیتا جی) بھی شامل ہیں۔

منمن دتہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی بڑی تعداد سے جڑی ہوئی ہیں۔ وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کے ساتھی اداکار راج انادکت (ٹپو) کے ساتھ منگنی اور تعلقات کی خبریں آئیں، لیکن دونوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منمن دتہ کو شو کی ایک قسط کا معاوضہ تقریباً 50 ہزار سے 75 ہزار روپے ملتا ہے، جس کے باعث وہ شو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2021 میں ان کی مجموعی دولت 29 کروڑ روپے تھی، جو 2024 تک بڑھ کر 40 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *